ہفتہ , 26 نومبر 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔

اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نارہے اوربیوروکریٹک ریکارڈپہ چلاجائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنادیتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

استنبول میں پاکستانی بحری جہاز کا افتتاح،ترکیہ توانائی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے، وزیراعظم

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ …