بدھ , 24 اپریل 2024

کیا آپ اخروٹ کے ان جادوئی فوائد سے آگاہ ہیں؟

لندن:خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے،اخروٹ میں بے شمار وٹامنز اور بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں،جس سے بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔میوہ جات میں اخروٹ کو سپر فوڈ مانا جاتا ہے، ان میں کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین، فائبر، وٹامنز، کیلشیم، آئرن اور پوٹاشیم موجود ہوتے ہیں،ہم آپ کو طبی لحاظ سے بھی اخروٹ کے دیگر فوائد بتانا چاہتے ہیں۔

اخروٹ کے طبی فوائد
اخروٹ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بھی مفید ہے۔اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ تناؤ اور پریشانی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں،اس کے علاوہ اخروٹ میں الفا-لینولینک ایسڈ بھی ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر میں سے ایک ہے،کچھ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

اخروٹ کھانے کا بہترین وقت
اخروٹ کو کھانے کا بہترین طریقہ رات بھر بھگو کر رکھنا ہے، جس کے لئے آپ اخروٹ کے دو سے چار ٹکڑوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگوئیں اور صبح سب سے پہلے ان کو پی لیں۔ اخروٹ بھگونے سے جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ عام اخروٹ کے مقابلے میں ہضم ہونے میں بھی آسان ہوتے ہیں۔ آپ کا جسم بھیگے ہوئے اخروٹ سے غذائی اجزاء کو زیادہ بہتر طریقے سے جذب کر سکتا ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …