جمعرات , 25 اپریل 2024

ایمازون پر اشیا کے فروخت کرنے والوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار

اسلام آباد:صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون پر رجسٹر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں امریکی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے والے تاجروں میں پاکستان نے اپنا تیسرا نمبر برقرار رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ملکی برآمدی مصنوعات، ملکی صلاحیت اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی ایمازون پر اشیا فروخت کرنے والے کاروباری حضرات تیزی سے ترقی کے اس سفر سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بہتری کا سفر برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں کہا کہ 2022 میں امریکا میں ایمازون مارکیٹ کے ذریعے مصنوعات کی فروخت میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر امریکا اور چین اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، ہزاروں پاکستانی فروخت کنندگان دو سب سے بڑی قوموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں لیکن یہ چین، بھارت جیسے برآمدی مرکز اور کینیڈا جیسے دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں ان سے آگے ہیں۔’

واضح رہے کہ وزارت تجارت اور ایمازون حکام کے درمیان تقریباً ایک سال کے مذاکرات کے بعد مئی 2021 میں پاکستان کو ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …