جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران میں مظاہروں کے دوران ہنگامے برپا کرنے والے درجنوں سرغنے گرفتار

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس عہدیدار حسن شیخ نژاد نے مقامی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ارومیہ میں کچھ جگہوں پر ہونے والے تشدد اور فسادات کے بعد پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کے سرغنوں کو پکڑنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شدید نگرانی کے بعد کئی سرغنوں کو پکڑا ہے جو تشدد پھیلانے میں ملوث تھے۔

حسن شیخ نژاد نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد فسادی سرغنوں کی فائلیں عدالت بھیج دی گئی ہیں تاکہ عدالتی کارروائی شروع ہو سکے۔پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاشرے اور عام شہریوں کی سیکورٹی اور امن، ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتا نہيں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی عام شہریوں کی سکورٹی سے کھلواڑ کرے گا پولیس اور عدلیہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …