جمعہ , 19 اپریل 2024

جنین میں اسرائیلی فوج جنگی جرائم اور گھناونے قتل عام کی مرتکب ہوئی:عرب لیگ

دوحہ:عرب لیگ نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور جنین کیمپ کی گئی اسرائیل کی ظلم پر مبنی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ عرب لیگ نے جنین میں کی گئی اس اسرائیلی کارروائی کو سنگین قتل عام اور جنگی جرم قراردیاہے۔

عرب لیگ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے’ یہ اسرائیلی کارروائی اس کی اسی جارحیت کا حصہ ہے جو وہ سرکاری طور پر فلسطینیوں کے خلاف جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ عرب لیگ کا یہ مذمتی بیان جمعرات کو سامنے آیا ہے۔

فلسطینی امور اور عرب مقبوضہ علاقوں کے لیے عرب لیگ کے اسٹنٹ سیکرٹری جنرل عرب سیعد ابوعلی نے جنین میں اسرائیلی فوج کے خونی چھاپے کا اسرائیلی حکومت کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا یہ انسانیت کے خلاف جرم پر مبنی کارروائی تھی۔ اس کے خلاف بین الاقوامی برادری کو ٹھوس موقف اپناتے ہوئے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں جنگی جرائم میں اضافے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو بھی متوجہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی خاموشی کو توڑ دے۔ تاکہ اسرائیلی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی روکا جاسکے۔

واضح رہے جنی میں اسرائیلی قابض فوج کی تازہ کارروائی کے دوران چار فلسطینی شہری شہید جبکہ 44 زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی قابض فوج کی یہ کارروائی بدھ کے روز سامنے آئی تھی۔ اسی پر عرب لیگ نے اپنے بیان کی صورت میں رد عمل دیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اس حملے میں فلسطینیوں کے گھروں پر میزائل بھی پھینکے تھے

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …