بدھ , 30 نومبر 2022

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13 روپے، لائٹ ڈیزل 10.78 روپے اور مٹی کا تیل 10.19 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا,ہدف 1609 ارب روپے تھا، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبرتک توسیع کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم …