بدھ , 30 نومبر 2022

انٹرنیشنل ٹی 20 میچز بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

لاہور: پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بابر اعظم انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کیرئر کے چھیاسی ویں میچ کی اکیاسی وین اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے تھے۔

حفیظ نے ایک 119 میچز میں دوہزار پانچ سو چودہ رنز سکور کیے۔ شعیب ملک کے ایک 123 میچز میں رنز کی تعداد دوہزار چار سو تیئس ہے۔ بابر اعظم اب تک اکیاسی اننگز میں دو سنچریوں کے ساتھ ستائیس نصف سنچری بنا کر سب پر سبقت رکھتے ہیں۔انٹرنیشنل سطح پر ٹی 20 فارمیٹ میں روہت شرما تین ہزار چھ سو چورانوے رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دوسرا نمبر ویرات کوہلی کا ہے۔ ان کے رنز کی تعداد تین ہزار چھ سو ٹریسٹھ ہے۔ مارٹن گپتل نے تین ہزار چار سو ستانوے اور پال اسٹرلنگ تین ہزار تین سو گیارہ سکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز …