ہفتہ , 26 نومبر 2022

شمالی وزیرستان میں پولیوکی تصدیق کے بعد بچے کا انتقال

شمالی وزیر ستان: شمالی وزیرستان کی یونین کونسل غلام خان کے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، کیس کی تصدیق کے بعد بچہ فوت ہوگیا۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے کی معذوری 15 ستمبر کو رپورٹ کی گئی تھی، بچے کا بازو اور گردن مفلوج ہوگئے تھے۔

یونین کونسل غلام خان سے مجموعی طور پر تین کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، مذکورہ کیس سے شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز کی تعداد سترہ جبکہ ملک بھر میں رواں برس 20پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کو پہلے سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے، موجودہ وقت میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو صحت کے حوالے سے مسائل کے پیش نظر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کی اشد ضرورت ہے، جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع کے علاوہ ملک کے دوسرے اضلاع سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ابھی تک ملک کے دوسرے حصوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ بلاشبہ رواں برس پولیو کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم پولیو کیسز کا دائرہ کار ایک مخصوص علاقے تک محدود ہے،اگر ہم جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس سے مقا بلہ کرسکتے ہیں تو بلاشبہ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟

واشنگٹن:طبی ماہرین ہمیشہ سے کھانے کے بعد پانی پینے کو ایک غیر صحت مند عمل …