جمعہ , 19 اپریل 2024

یوکرین نے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے باضابطہ درخواست دے دی

کیف: یوکرین نے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے باضابطہ درخواست دے دی اور ساتھ ہی واضح کر دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی جانب سے یہ اقدام اپنے چار علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کے بعد سامنے آیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو میں کہا کہ ہم پہلے ہی نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے اتحاد کے معیار پر پورا اتر چکے ہیں، اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست پر دستخط کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ 24 فروری کو یوکرین میں فوج اتارنے والے روس سے کوئی بات نہیں ہو سکتی، جب تک ولادیمیر پیوٹن اقتدار میں ہیں مذاکرات نہیں ہوں گے البتہ نئے صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …