منگل , 23 اپریل 2024

جنگ بندی،یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے،وزیر خارجہ ہشام شرف

صنعا:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب ہے کہ یمن کو طبی موت کے مرحلے میں پہنچایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے موقف میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں پایا جاتا اور جنگ بندی سے متعلق یمن کے مطالبات انسان دوستانہ اصول پر استوار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مقابل فریق اگر یمن کی جنگ اور اس ملک کے عوام کا محاصرہ ختم کرنا چاہتا ہے تو یمن کے انسان دوستانہ مطالبات پر اختلاف نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ جنگ بندی، یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے۔

ہشام شرف نے کہا کہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب یمن کو تدریجی موت کے مرحلے میں پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تناظر میں یمنی عوام کی مشکلات دور کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …