جمعہ , 19 اپریل 2024

ناروے میں قائم ایرانی سفارتخانے کے سامنے درجنوں باغی گرفتار

لندن: ناورے پولیس نے کہا ہے کہ ہے اوسلو میں قائم ایرانی سفارتخانے کے سامنے باغیوں اور بدامنی پھیلانے والوں کے 95 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ناروے پولیس کے اعلی افیسر "گرمود استوکلی” نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد نے گزشتہ روز کے دوران، ایرانی سفارتخانے کے سامنے منعقدہ مظاہرے میں وحشیانہ اور تشدد آمیز اقدامات کیے تھے اسی وجہ سے اس سیکورٹی تنظیم نے صورتحال کو کںٹرول کرنے اور مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعال کیا۔

انہوں نے نتاویسن میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار زخمی نہیں ہوئے تاہم سفارت خانے کے اگلے حصے اور باڑ کو نقصان پہنچاگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے "قوانین کی خلاف ورزی کی، پتھراؤ کیا اور سفارت خانے پر حملہ کیا” ۔

ناورے کے ان سیکورٹی عہدیدار کے مطابق، ایرانی سفارتخانے کے سامنے 100 مظاہرہ کرنے والے جمع ہوگئے تھے جن میں بعض کے ہاتھوں میں کردستان کا پرچم تھا۔ پولیس کے مطابق مظاہرے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ناروے کی پارلیمنٹ کے سربراہ "مسعود قرہ خانی” نے اپنے فیس بوک پیچ پر شائع کردہ ایک پوسٹ میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہروں کے برتاؤ کو غیر قابل قبول قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے لندن اور پیرس میں واقع ایرانی سفارتخانوں کے سامنے اس طرح کے حادثے پیش آئے تھے جن کا فرانسیسی اور برطانوی حساس ادراوں نے سخت مقابلہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …