ہفتہ , 26 نومبر 2022

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلےمیں 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جو اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ جس گھر میں چھاپہ مارا گیا اس کا ایک کمرا اب بھی بند ہے اور شبہ ہے کہ گھر کے اندر بارودی مواد موجود ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے دونوں سیکورٹی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

استنبول میں پاکستانی بحری جہاز کا افتتاح،ترکیہ توانائی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے، وزیراعظم

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ …