ہفتہ , 26 نومبر 2022

روس نے یوکرین کے 4 علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی

نیویارک: روس نے 4 یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کے خلاف امریکا نے قرارداد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جسے روس نے ویٹو کردیا۔

قرارد داد میں روس کے اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں روس سے 24 فروری تک یوکرین سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 ارکان ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممالک غیر حاضر رہے۔ غیرحاضر ممالک میں چین، برازیل، بھارت اور گبون شامل تھے۔ روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …