ہفتہ , 20 اپریل 2024

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی،درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129افراد مارے گئے، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملانگ کے علاقے میں کھیل کا میدان مقتل گاہ بن گیا، اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے میچ اپنے نام کیا۔

ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح سٹیڈیم میں داخل ہوگئے، تماشائیوں کی لڑائی کے دوران مشتعل مداحوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیئے۔

سٹیڈیم میں پولیس اور فٹبال فینز کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 127 اموات ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، مشرقی جاوا میں فٹبال لیگ میچز ایک ہفتے کیلئے معطل کر دیئے گئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …