جمعرات , 25 اپریل 2024

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

لاہور:پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا فائنل ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔7 میچوں پر مشتمل سیریز ابھی تک 3 ،3 سے برابرہے۔ دونوں ٹیمیں آج سیریز کے فائنل معرکے میں جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے دو دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر آخری میچ کیلیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، سمیت 11 ہزار سے زائدپولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …