ہفتہ , 26 نومبر 2022

فلوریڈا میں طاقتور طوفان ’ایئن‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

واشنگٹن: فلوریڈا میں طاقتور طوفان ’ایئن‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا گو اب یہ طوفان کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاؤن پہنچ چکا ہے لیکن فلوریڈا میں تباہی کی داستان چھوڑ گیا جہاں امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی ہلاکتیں 44 ہوگئیں۔

سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

قبل ازیں طوفان ایئن کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 44 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ طوفان نقصان کے لحاظ امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔

تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …