ہفتہ , 26 نومبر 2022

آرمی چیف کی ملٹری ایڈوائزر یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی امور پر گفتگو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برامے ڈائپ سے ملاقات کی اور عالمی امور، پاکستان میں سیلاب سے پیداہونیوالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری ایڈوائزر کے یو این امور کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور امن دستوں، انسداد دہشتگردی امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ڈٹ کیساتھ کھڑے ہیں: مونس الٰہی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے …