ہفتہ , 26 نومبر 2022

برکینا فاسو کے معزول صدر پال ہنری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

برکینا فاسو: مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو کے معزول صدر پال ہنری نے مذہبی رہنماؤں کے کہنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔صدر پال ہنری کو جمعہ کے روز فوجی بغاوت کے بعد معزول کیا گیا تھا، مذہبی رہنماؤں نے خون ریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے پال ہنری کو صدارت سے دستبردار ہونے پر قائل کیا۔

صدر پال ہنری نے رواں برس کے شروع میں ایک اور فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، فوجی بغاوت کی قیادت کیپٹن ابراہیم ٹریور کر رہے تھے جو اب ملک کے سربراہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …