ہفتہ , 26 نومبر 2022

ویمن T20 ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

سلہٹ:ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں قومی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 70 رنزبنائے، پاکستان ٹیم نے 71 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں حاصل کرلیا، سدرہ امین 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

بنگلہ دیش کی سلمیٰ خاتون نے 24 اور نگار سلطانہ نے 17 رنزاسکورکئے جبکہ پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں لیں۔پاکستان ویمن نے 71 رنز کا ہدف تیرہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سدرہ امین 36 رنزبناکر نمایاں رہیں، قومی ٹیم تیسرا میچ جمعرات کو تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں ملائیشیا کی ویمن ٹیم کو 9 وکتوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول …