جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے پیر کی علی الصباح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھری، قومی ٹیم براستہ دبئی کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ 13 رکنی سپورٹنگ اسٹاف بھی نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایئرپورٹ پر قومی اسکواڈ کو جوائن کیا۔

سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے کھیلی جانے گی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی جو رواں ماہ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز مہمان ٹیم انگلینڈ نے جیت لی۔اتوار کے شب لاہور میں سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کرکے سیریز بھی تین کے مقابلے میں 4 میچوں سے جیت لی۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …