جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کے اضافے سے 1704 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2150 روپے اور 1843 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 148450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 127272 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60 روپے بڑھ کر 1620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51.44 روپے بڑھ کر 1388.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …