بدھ , 30 نومبر 2022

توہین الیکشن کمیشن نوٹس، عمران خان کی پٹیشن پر لارجر بینچ تشکیل

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی پٹیشن کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس صداقت علی خان، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس جواد الحسن پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ کل دوپہر ایک بجے آئینی پٹیشنوں کی سماعت کرے گا۔

توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پٹیشنوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی کمیشن ہے اور عدلیہ کا درجہ نہیں رکھتا۔ توہین عدالت کی کارروائی صرف عدلیہ کا اختیار ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کے نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔سماعت کے لیے مقرر کیے گئے لارجر بینچ نے عمران خان، فواد چودھری، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی دیکھیں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں …