ہفتہ , 20 اپریل 2024

آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاح اسماعیل مفت میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔
ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو با خبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …