منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور امارت اسلامی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

کابل:افغانستان میں امارت اسلامی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔اختلافات کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنما عبداللہ مولوی کے گھر کی تلاشی لینے پر ہوئے۔ ٹی ٹی پی مالاکنڈ کےکمانڈر نور سعید محسود کی آڈیو جیو نیوزکوموصول ہوگئی جس میں نور سعید کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی نے تنگ کرنا اور گھروں کی تلاشی نہ روکی تو جنگ کی تیاری کی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ عبداللہ مولوی کے گھرکی تلاشی کیلئے امارت اسلامی کے لوگ آئے، ہم نے ان سے بات کرنے اورافغان طالبان کا چھاپہ ختم کرنے کیلئے ساتھی بھیج دیے ہیں۔طالبان ذرائع کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں جنگ کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …