منگل , 23 اپریل 2024

امریکی صحافی کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب شائع ہوگئی۔امریکی صحافی میگی ہیبرمین نےسابق امریکی صدر کی زندگی پر کتاب لکھی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق کتاب ’کانفیڈینس مین‘ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے اور حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کتاب کے اقتباس میں لکھا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کو برطرف کرنا چاہتے تھے، ٹرمپ اکثر اپنے داماد کے بارے میں تحقیر آمیز لہجے میں بات بھی کرتے تھے۔

اقتاباس کے مطابق سال 2017ء میں ٹرمپ نے کشنر کی تقریر تبصرہ کیا کہ تھا وہ بچہ لگتا ہے۔ ٹرمپ نے میکسیکو میں منشیات بنانے والی لیبارٹریوں پر بمباری کا پلان بھی بنایا تھا ، ٹرمپ کی اس تجویز نے سابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو حیران کردیا تھا۔

کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیویارک کے گورنرسے کہا تھا کہ ٹی وی پر کورونا وائرس پر بات نہ کریں ۔ اور ٹرمپ خود بھی کووڈ 19 سے مرنے سے خوفزدہ رہتے تھے،

کتاب میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ 2020 کے انتخابی نتائج تبدیل کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے نیویارک سٹی کے سابق میئر جولیانی سے کہا تھا وہ 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کیلیے کچھ بھی کریں۔

کتاب کے اقتباس میں امریکی صحافی میگی ہیبرمین نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیکس نہ دینے مختلف بہانے بنائے ، ٹرمپ اپنے ٹیکس گوشوارے جاری نہیں کرنا چاہتے تھے ۔امریکی سحافی نے اپنی کتاب میں یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نےسرکاری دستاویزات وائٹ ہاؤس کے ٹوائلٹ میں بھی بہائیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …