ہفتہ , 20 اپریل 2024

بشری بی بی اور ارسلان خالد کی ایک اور آڈیو وائرل

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی ڈاکٹر ارسلان خالد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ موجودہ صورت حال پر بات کرنے والوں کو غدار قرار دینے کی ہدایت کررہی ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں بشری بی بی نے ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لوگوں کے فون آئے کو آپ کو سوشل میڈیا ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے، ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں لیٹر کو اٹھانا ہے، ہمیں پتا ہے لیٹر صحیح ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں، غداروں میں باہر کی قوتیں بھی ہیں اور اندر کی بھی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ آج آپ نے روس کامعاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے، ان کو بھی پتا ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،آج ان کا بیان بھی آیا ہے۔

سابق خاتون اول نے کہا کہ میرے اور خان کے متعلق انہوں نے بہت گند اڑانا ہے،آپ نے اسے بھی غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔خاتون اول کی ہدایات پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ایسا ہی کریں گے کہ یہ خود غدار ہیں اس لئے دوسروں کو ملوث کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …