جمعہ , 19 اپریل 2024

الیکشن کمیشن؛اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔اطلاعات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …