ہفتہ , 26 نومبر 2022

دنیا کا لمبا ترین بھنڈی کا پودا

نیو اورلینز: امریکا میں ایک شخص نے 16.4 فِٹ لمبا بھنڈی کا پودا اُگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلیننز سے تعلق رکھنے والے جیک سوئینے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ جب اس پودے کی لمبائی گھر سے زیادہ ہوئی تو انہیں لگا کہ یہ ممکنہ طور پر عالمی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

سوئینے نے پودے کی لمبائی کے حوالے سے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے ہیں اور حال ہی میں ادارے کی جانب سے بتا دیا گیا ہے کہ ان کا بھنڈی کا پودا دنیا کا سب سے لمبا بھنڈی کا پودا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پودے کے اوپر رسی باندھی ہوئی ہے تاکہ بھنڈیاں اتارنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی دیکھیں

تین سو افراد کو ہڑپ کرجانےوالا 20 فٹ لمبا مگرمچھ تاحال گرفت سے باہر

افریقہ: اگرچہ اسے مارنے کے کئی دعوے کئے گئے ہیں لیکن اب تک سینکڑوں افراد …