ہفتہ , 26 نومبر 2022

خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر کوچ کو 109 برس قید

برازیل:برازیل میں خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ان کے سابق کوچ کو 109 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ بیرنارڈو ڈو کیمپو کی عدالت نے قومی جمناسٹک ٹیم کے سابق کوچ فرنانڈو لوپیز کو ایک کم سن کھلاڑی سمیت 4 خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت نے فرنانڈو لوپیز کو 109 برس قید کی سزا سنائی ہے، سزا کے خلاف اپیل کی صورت میں بھی فرنانڈو لوپیز جیل میں ہی رہیں گے۔

فرنانڈو لوپیز کے خلاف 2016 میں ایک نوجوان ایتھلیٹ کے والدین کی جانب سے شکایت سامنے آئی تھی ، جس پر انہیں قومی جمناسٹک ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید خواتین ایتھلیٹس سامنے اور معاملہ عدالت میں جانے کے بعد فرنانڈو لوپیز پر 2019 میں جمناسٹک سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصے لینے پر تاحیات پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول …