منگل , 23 اپریل 2024

جنرل قمرجاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز رہا،امریکی سیکریٹری دفاع

واشنگٹن:امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز رہا۔پینٹاگون میں جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں طویل مدت دفاعی شراکت داری پربات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع اور جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات پاک،امریکا تعلقات کے75سال کی تکمیل پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامورزیرغورآئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے طویل دورہ امریکا پر موجود پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔ پہلے بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔

آرمی چیف نے دو ماہ میں اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی لاغر معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …