منگل , 23 اپریل 2024

مزاحمتی فرنٹ مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیلے گی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزاحمت مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیل جائے گی۔یہ بات محمد حمادہ نے صوت الاقصی ریڈیو سےایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ قابضین اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں جلد ہی فلسطینی انقلاب کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ انقلاب بہت قریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی فرنٹ ہے جو قابضین کے ساتھ جنگ کی شکل اور اس کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

حمادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت جو کچھ مسجد اقصیٰ میں کر رہی ہے وہ سرخ لکیروں اور مقدس مقامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے صیہونی مسجد الاقصی پر حملے اور بے حرمتی کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصی میں ہونے والے ان واقعات کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …