بدھ , 30 نومبر 2022

یوکرین کی فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ملک کے جنوبی حصوں میں تیز پیش قدمی شروع کر دی ہیں۔زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ہمیں محاذوں سے اچھی خبریں مل رہی ہیں،ہماری فوج اپنی موجودہ دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ خیرسون میں واقع زولوتا بالکا،یوکرائنا اور ڈیوڈیف برڈ سمیت بعض دیگر سول آبادیوں کو روس سے واپس لے لیا گیا یے ،ہمارے فوجی مقبوضہ علاقوں کی واپسی کےلیے ہمہ تن مصروف ہیں۔واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے خارکیف ،خیرسون اور دونیسک کےعلاقوں میں روس کے خلاف حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی ہمارے قومی حقوق میں سرفہرست ہے:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے …