جمعہ , 19 اپریل 2024

انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،10 افراد جاں بحق

سیہون:مانجھند کے قريب انڈس ہائی وے ( Indus Highway ) پر مسافر بس اور ٹرک کے درميان تصادم سے دس افراد جاں بحق، جب کہ تيرہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد ميں تین خواتين اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جب کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کیلئے حیدرآباد، مانجھند، اور سیہون کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

امدادی اداروں کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر پیش آنے والا حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس سے مسافر بس کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مسافر بس وہاڑی سے کراچی جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرایئور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جب اس نے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ حادثے میں مسافر بس اور ٹرک کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے، جب کہ ٹرک کے زخمی کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سہیون حیدرآباد کے رستے میں یہ ایک انتہائی خطرناک موڑ ہے، جہاں ایک سال میں تقریباً 1500 افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …