بدھ , 30 نومبر 2022

خفیہ دستاویزات معاملہ، ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے سپریم کورٹ میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھاپے سے امریکی عوام کا نظام انصاف پر اعتماد مجروح ہوا۔ٹرمپ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں برآمد دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے دو ماہ قبل اگست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے حساس دستاویزت برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جن میں سے کچھ پر ’ٹاپ سیکرٹ‘ لکھا ہوا تھا۔ ان دستاویزات میں سے 100 حساس قراردی گئی تھیں۔

ایف بی آئی نے ان دستاویزات کی برآمدگی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کے فوجی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل

کیف:یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع …