ہفتہ , 26 نومبر 2022

الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا،عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 100 فیصد یقین ظاہر کیا ہے کہ انہیں نااہل کرنے کا منصوبہ بنا ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، انتخابی قوانین میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو اسے چیلنج کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ای وی ایم روکنےمیں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنرکا تھا۔ انہوں نےتجویز دی کہ چیئرمین نیب ، الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے تقرر کا طریقہ کارتبدیل ہونا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد انہیں پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوئی بھی ہو عام انتخابات ہر صورت لڑیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

استنبول میں پاکستانی بحری جہاز کا افتتاح،ترکیہ توانائی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے، وزیراعظم

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ …