ہفتہ , 26 نومبر 2022

میکسیکو: سٹی ہال میں فائرنگ سے شہر کے میئر سمیت 18 افراد ہلاک

لندن:میکسیکو میں سٹی ہال میں فائرنگ کے واقعے میں شہر کے میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی سہ پہر مسلح افراد نے ریاست گوریرو کے شہر سان میگوئل توتولاپن کے سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہر کے میئر سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔جائے وقوعہ پر لی گئی تصاویر میں ہال کی بیرونی دیواریں گولیوں کے درجنوں سوراخوں سے چھلنی نظر آرہی ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں میئر کونراڈو مینڈوزا، انکے والد اور سابق میئر جوان مینڈوزا سمیت کونسل کے ممبرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

میکسیکو کے صحافی جیکب مورالس اے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مرنے والوں میں 18 سے زائد افراد کی تصدیق ہوئی ہے جس میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

گوریرو اسٹیٹ کے گورنر ایولین سالگاڈو پینیڈا نے سان میگوئل توتولاپن کے میئر کونراڈو مینڈوزا المیڈا کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …