بدھ , 24 اپریل 2024

صیہونی دفاعی نظام بھی متحدہ عرب امارات کو نہیں بچا پائے گا، انصاراللہ

صنعا: انصاراللہ یمن کے سیاسی شعبے کے ایک نمائندے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاع کا جو نظام متحدہ عرب امارات نے حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت سے خریدا ہے، یمن کے اقتصادی محاصرے اور حملے جاری رہنے کی صورت میں وہ بھی ابوظہبی کو بچا نہیں پائے گا۔

انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے نمائندے کا امارات اور بحرین کا اسرائیلی دفاعی نظام خریدنے پر ردعمل سامنے آ گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے ایک نمائندے نے کہا کہ صیہونی فضائی دفاعی نظام اور امریکہ کی ہرطرح کی مدد کے باوجود یمن دشمن کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یمنی نمائندے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وال اسٹریٹ جنرل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے صیہونی فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی خبر دی ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل نے اپنے آگاہ ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیاں 3 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا معاہدہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش سے کرچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے اور اسی طرح صیہونی ڈرون کی تیاری کے ایک پلانٹ کا معاہدہ مراکش کے ساتھ بھی انجام دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …