جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی وفد کا دورہ یمن

صنعا:سعودی قیدیوں کی رہائی اور تبادلے کےلئے ایک سعودی وفد یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچا ہے۔اسی مقصد کےلئے انصاراللہ کا ایک وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے۔جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم واقعہ شمارکیا جارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنگی قیدیوں کے تبادلے کےلئے سعودی عرب کا ایک وفد یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچا ہے ، اسی مقصد کےلئے انصاراللہ یمن کا ایک وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے جسے اپنی نوعیت کا ایک اہم ترین واقعہ شمارکیا جارہا ہے۔

رپور ٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے قیدیوں کے تبادلے کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہا : ہم ایک سعودی وفد کے میزبان تھے، یہ وفد اپنے قیدیوں کی حالت ،ان کی شناخت کے بارےمیں اطمینان حاصل کرناچاہتا تھا اور مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلہ کی زمین فراہم ہوجائے گی۔

عبدالقادرالمرتضی نے حوالے سےرپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ یمنی قیدیوں کی رہائی کی کمیٹی کا ایک وفد یمنی قیدیوں سے سعودی جیلوں میں ملاقات اوران کی صورتحال جاننے کےلئے کل سعودی عرب پہنچا ہے تاکہ جیل میں قیدی افراد کے نام، شناخت اوران کی حالت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا جاسکے۔

دوسری طرف ذرائع ابلاغ نے الحدیدہ یمن میں سعودی اتحاد کے حملوں کی خبربھی دی ہے۔یمن انصاراللہ کے مطابق سعودی جاسوسی ڈرون طیارے التحیتا اورحیس کے علاقوں میں پروازیں کررہے ہیں اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی توپ خانے کی بمباری بھی جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …