جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن میں جنگ بندی کے لئے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششیں تیز

صنعا:سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ یمن میں سعودی عرب کے سفیر نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملاقات کی اور یمن میں جنگ بندی میں پیشرفت اور توسیع سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے سفیر "محمد آل جابر” نے اقوام متحدہ کے ایلچی "ہینس گراونڈبرگ” Hans Grundberg) ) سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں فریقین نے یمن میں جنگ بندی اور اس کے فوائد پر تبادلۂ خیال کیا۔

"الخلیج آن لائن” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ہنس گراونڈ برگ نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ وہ یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے کوئی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ثالثی سے دو اکتوبر تک توسیع کے بعد ختم ہوگئی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم تمام تیل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ان کمپنیوں کو جلد از جلد ان ممالک سے نکل جانے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتباہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک امریکی سعودی جارح ممالک جنگ بندی پر عمل نہیں کرتے جو یمنی قوم کو ملک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اپنی تیل کی دولت سے فائدہ اٹھانے کا حق نہیں دیتی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …