جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب کی یمن میں ناکامیوں کے بعد القاعدہ دہشت گردوں کو تربیت

صنعا:سعودی عرب نے یمن میں ناکامیوں پر القاعدہ کے دہشت گردوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور جنوبی یمنی علاقے میں قومی محافظوں کی چھٹی انفنٹری بریگیڈ کے نام سے انہیں تربیت دینا شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، سعودی خفیہ ادارے کے تحت یمن کے صوبہ ابین میں القاعدہ کا ایک خصوصی گروہ تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا نام قومی محافظوں کی چھٹی انفینٹری رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یمن کے مختلف محاذوں پر مسلسل شکست کھانےکے بعد، سعودی فوج داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کا سہارا لے رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس انفینٹری کی ٹریننگ صوبہ ابین کے مؤدیہ علاقے میں سعودی فوجی افسروں کی نگرانی میں انجام پا رہی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ نیا گروہ القاعدہ سے وابستہ دسیوں دہشت گرد عناصر پر مشتمل ہے

صوبہ ابین کے گورنر صالح الجنیدی نے بھی کہا تھا کہ سعودی حکام تکفیری گروہوں کی حمایت اور انہیں صوبہ ابین کے شمالی علاقوں میں پناہ دینے کی کوشش میں مصروف ہیںانہوں نے کہا تھا کہ یمن کے جنوبی صوبوں میں القاعدہ کی سرگرمیاں جاری ہیں اور سعودی حکام سر عام تکفیری دہشت گرد عناصر کی مالی حمایت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن لےجانے والے ایک اور تیل بردار جہاز کا راستہ روک دیا ہے۔ المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، یمن کی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک جنگی جہاز نے یمن کی آبی حدود میں امپیریئس نام کے آئل ٹینکر کو روک دیا ہے جو کہ پیٹرول لا رہا تھا۔

یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام متوکل نے بتایا کہ یہ جہاز اقوام متحدہ کی اجازت سے یمن آرہا تھا اور سعودی اتحاد نے اس سے پہلے اس کا معائنہ بھی کیا تھا۔یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ کو تیل کی اس چوری کا حقیقی ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

گذشتہ ہفتے کو بھی یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے، کہا تھا کہ سعودی اتحاد نے ڈیزل اور پیٹرول لانے والے دو سپر آئل ٹینکروں کو روک دیا تھا حالانکہ دونوں جہازوں نے ضروری اجازت نامے لے رکھے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے سن دو ہزار پندرہ سے نہ صرف یمن کو فوجی جارحیت کا نشانہ بنایا ہوا ہے اور اس نے تجارتی اور اقتصادی ناکہ بندی کے ذریعے اس ملک کے عوام کی معیشت کو بھی تباہ کردیا ہے

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …