جمعرات , 1 دسمبر 2022

روسی صدر پیوٹن اور کم جونگ کی تیسری بار منتخب ہونے پر چینی صدر کو مبارکباد

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے اور تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریملن سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ چین سے تعمیری گفتگو جاری رکھنے پر خوش ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ قریبی مشترکہ کام جاری رکھنے پر بھی خوش ہوں گے۔کریملن کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ تعمیری بات چیت کا مقصد روس چین اسٹریٹیجک تعاون مضبوط بنانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو مبارک باد کا خط لکھا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، وہ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے قیادت سنبھالنے والے رہنما بن گئے۔چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ پارٹی ارکان کی بند کمرہ ووٹنگ میں شی جن پنگ کی تقرری ہوئی ہے۔

چینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں 25 برس میں پہلی بار کوئی خاتون مکمل رکن نہیں ہوں گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلوی وزیراعظم کا امریکا سے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کیخلاف کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ

کینبرا:آزادی اظہار کے لیے سرگرم کارکن اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج خفیہ دستاویزات …