جمعرات , 18 اپریل 2024

محمد بن سلمان بیمار؛عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی

ریاض:الجزائر کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولیعہد نے ڈاکٹروں کے مشورے پر عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے درمیان فون پر بات چیت کی خبر دی ہے۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بن سلمان نے اس ٹیلی فونی بات چیت میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے الجزائر میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے جس کی وجہ "ڈاکٹر” ہیں جنہوں نے سفر سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عبدالمجید تبون نے بھی سعودی ولیعہد کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بن سلمان کی صورت حال سمجھتے ہیں اورعرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر انہیں افسوس ہے۔

العربی الجدید ویب سائٹ نے بھی الجزائری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالمجید تبون اور بن سلمان کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ سعودی ولیعہد کی عدم موجودگی کا اعلان الجزائر کی جانب سے کیا جائے گا تاکہ بقول ان کے بن سلمان جس صورت حال میں ہیں اور جس سے ہو گزر رہے ہیں، اس ہنگامی صورت حال کی تشریح اور تجزیہ سے گریز کیا جا جاسکے۔

عرب لیگ کے سربراہان کا اجلاس الجزائر میں منعقد ہوگا جب کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کی بحث کئی مہینوں سے متنازعہ ہے اور الجزائر کے حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ شام کو اپنی نشست واپس لے لینی چاہیے۔

 

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …