جمعرات , 8 دسمبر 2022

کینیا:سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف حادثے میں جاں بحق

نیروبی: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کی وفات نیروبی میں حادثے کے دوران ہوئی تاہم واقعے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں جب کہ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سینئر صحافی ارشد شریف کراچی میں نجی چینل سے وابستہ تھے جب کہ کچھ عرصہ قبل وہ استعفیٰ دے کر دبئی چلے گئے۔ ارشد شریف کے انتقال کی خبر کے بعد ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکا نے کالعدم داعش-خراسان گروپ اور کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان جیسے عسکریت پسند گروپوں …