ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں مندروں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کے اہتمام کے ساتھ دیوالی کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …