جمعرات , 1 دسمبر 2022

بلاول بھٹو کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سےحکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمددنہیں ملےگی۔

یہ بھی دیکھیں

داعش کی پشاور میں موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف

پشاور:عالمی سفاک دہشت گرد گروہ داعش کا خطرہ وطن عزیز پاکستان پر پھر منڈلانے لگا، …