ہفتہ , 10 دسمبر 2022

راولپنڈی میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقعہ پوش لڑکا گرفتار

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے سے مشکوک برقعہ پوش شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔برقعہ پوش لڑکا خاتون کا روپ دھار کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اترنے و راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا تھا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے اسے قابو کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام کے مطابق صادق آباد میں شہریوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اسٹاف کو پبلک ٹرانسپورٹ سوزکی وین کے اسٹاپ کے قریب برقعہ پوش کی مشکوک حرکات کے متعلق نشاندہی کی۔

پبلک ٹرانسپورٹ سے جو بھی خاتون یا لڑکی اترتی ہے یا وہاں سے جو خواتین گزرتی ہیں مشکوک برقعہ پوش ان سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا ہے۔ اطلاع پر چند خواتین کی موجودگی میں پولیس عملے نے موقع پر جاکر چیک کیا تو بول چال پر برقعہ پوش لڑکا نکلا جس پر ملزم کو قابو کرلیاگیا اور تھانہ صادق آباد پولیس کے عملے کو وہاں طلب کرکے ملزم کو انکے حوالے کردیاگیا۔

ادھر تھانہ صادق آباد کے موبائل آفیسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھوں نے ملزم کو ڈیوٹی آفیسر سکندر کے حوالے کردیا تاہم تھانے رابطے کرنے پر ڈیوٹی پر مامور محرر نے بتایا کہ انھیں کسی برقعہ پوش کی گرفتاری یا تھانے منتقلی کی اطلاع نہیں جبکہ ڈیوٹی آفیسر سکندر کے متعلق بتایا گیا انکی ڈیوٹی ختم ہوچکی ہے جنکے موبائل فون نمبر پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن فون اٹینڈ نہیں ہوسکا۔

یہ بھی دیکھیں

کیا آپ جانتے ہیں بلاول بھٹو کے جوتوں کی قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور …