جمعرات , 8 دسمبر 2022

عمران خان این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک …