پیر , 28 نومبر 2022

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب آئے ہیں۔

دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔دریں اثنا وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیشی کی ہدایت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے …