پیر , 5 دسمبر 2022

ورلڈ کپ ٹی20؛ جنوبی افریقا اور زمبابوے کا میچ بغیر نتیجہ ختم

ہوبارٹ: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے ختم کر دیا گیا۔ہوبارٹ میں کھیلا گیا میچ کئی مرتبہ بارش سے متاثر ہوا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ پہلے 9اوورز تک محدود کیا گیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے، ویسلے مادھیور نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ایک اوور بعد میچ دوبارہ بارش کے باعث روکنا پڑا، امپائرز نے میچ کو 7 اوورز تک محدود کیا لیکن بارش پھر آڑے آگئی اور جنوبی افریقی ٹیم تین اوورز میں بغیر کسی نقصان 51 رنز بنا سکی۔ کوائنٹنگ ڈی کوک 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔امپائرز نے موسم اور گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

دوسرے روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے، انگلینڈ …