بدھ , 7 دسمبر 2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ اعظم نذیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا۔

اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا۔انہوں نے لکھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومت اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

توہین عدالت کیس:اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ …